انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ترکوں کا خروج چین اور علاقہ ماوراء النہر کے درمیان ایک درۂ کوہ سے ترکوں کے قبائل جوملکِ خطا کے رہنے والے تھے، خروج کیا اور طغاخان والی ترکستان کے علاقہ میں لوٹ مار اور قتل وغارت کا بازار گرم کردیا، طغاخان نے بلاداسلامیہ سے فوجیں جمع کرکے ایک لاکھ بیس ہزار کے لشکر سے ان کا مقابلہ اور تعاقب شروع کیا، اپنے علاقہ سے نکال کرپہاڑوں کے درے اور تنگ گزرگاہ میں تین مہینے کی مسافت پرپہنچ کران کوجالیا اور دولاکھ آدمیوں کوقتل کرکے واپس ہوا، اس طرح ان ترکوں کوجنھیں مغل کہنا چاہیے، اچھی طرح نصیحت ہوگئی، یہ واقعہ سنہ۴۰۸ھ میں وقوع پذیر ہوا، سلطان الدولہ نے اپنے بھائی مشرف الدولہ کوعراق کاگورنربنادیا تھا، مشرف الدولہ نے عراق میں سلطان الدولہ کے خطبے کوموقوف کرکے اپنے نام کا خطبہ پڑھوانا شروع کردیا اور سلطان الدولہ کومعزول کردیا، یہ واقعہ سنہ۴۱۱ھ میں واقع ہوا۔