انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قویلا خان کی موت قویلا خان ۷۳سال کی عمر اور ۳۵ سال کی سلطنت کے بعد فوت ہوا اُس کی جگہ اُس کا پوتا تیمور خان ملک چین میں تخت نشین ہوا اس کے عہد میں انتظامِ سلطنت درہم برہم ہوگیا،۷۰۰ھ میں قا آن تیمور خان فوت ہوا، اُس کے بعد بھی ا سخاندان کے چند شخصوں نے برائے نام حکومت کی،مگر حقیقت یہ ہے کہ تیمور قاآن کے وقت سے قویلاخان کے خاندان کی شہنشاہی رخصت ہوگئی تھی، اب ہم کو ہلاکو خان ابن تولی خان کی طرف متوجہ ہونا ہے جس کو ایران وخراسان کی حکومت حاصل تھی اور جس کے ہاتھوں خلافت بغداد برباد ہوئی۔