انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صبح کے وقت حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم علی الصباح ۷۰ مرتبہ استغفار کیا کریں۔ (الدعاء:۳/۶۲۳،مجمع الزوائد:۱۰/۲۵۹) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو سورج نکلنے سے قبل توبہ کرتا ہو اس کی توبہ قبول ہوتی ہے۔ (مسلم:۳۴۶) سوف استغفرلکم کی تفسیر میں حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ سحر کے وقت تک حضرت یعقوب علیہ السلام نے ان کے لئے استغفار کو موخر کیا تھا۔ (الجامع الاحکام القرآن:۵/۲۶۸)