انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** نجات پانے والافرقہ امام احمد، ابوداؤد،ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا بہت جلد میری امت میں تہتر فرقے ہوجائیں گے، ان میں سوائے ایک کے باقی سب دوزخ میں جائیں گے،صحابہ ؓ نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ جو لوگ جنت میں جائیں گے وہ کون لوگ ہوں گے ؟آپﷺ نے فرمایا کہ جو لوگ میرے اور میرے اصحاب کے طریقے پر چلیں گے وہی جنت میں جائیں گے، اس روایت میں آپﷺ نے جو پیشن گوئی فرمائی ہے وہ پوری ہوگئی خلفائے راشدین کے بعد لوگوں میں عقیدوں کے اعتبار سے بہت اختلاف ہوا اور اس کے نتیجے میں روافض ،خوارج،معتزلہ جبریہ وغیرہ اتنے فرقے ہوگئے کہ تہتر تک گنتی پہنچ گئی اور ان میں ایک ہی جماعت ہے جو آنحضرتﷺ اور آپﷺ کے صحابہؓ کے طریقے پر چلتی ہے،ان فرقوں کا نام اور تفصیل ان کتابوں میں ہے جو تفصیل مذاہب کے لیے لکھی گئی ہیں مثلاً الملل والنخل اور تلبیس ابلیس وغیرہ۔