انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** زران اورغزنہ کی فتوحات کابل کی بغاوت فرو کرنے کے بعد مسلمانوں نے بست کو فتح کیا پھر زران کی طرف بڑھے یہاں کے باشندوں نے ان کا رخ دیکھ کر پہلے سے شہر خالی کردیا تھا، اس لئے یہاں جنگ کی نوبت نہیں آئی اورزران سےملخارستان کی طرف بڑھے یہاں کے باشندوں نے بھی سپر ڈال دی،زران کے بعد رخج کا رخ کیا اوریہاں کے باشندوں کو ایک سخت معرکہ کے بعد فاش شکست دے کر پھر غزنہ کی طرف چلے غزنویوں نے پورا مقابلہ کیا، مگر ناکام رہے، اورسجستان سے لے کر غزنہ تک پورا علاقہ مسلمانوں کے زیر نگیں ہوگیا۔ (ابن اثیر:۳/۳۶۶)