انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سعی میں بیت اللہ کو دیکھ کر حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ نےسعی فرمائی ،صفا پر تشریف لےگئے، بیت اللہ کودیکھ کر اللہ پاک کی تعریف اوردعا میں مشغول ہوگئے۔ (بیہقی:۵/۹۳) حضرت ابن عمرؓ صفا پر چڑھتے ہوئے بیت اللہ کو دیکھتے تو یہ پڑھتے۔ اولاً تین مرتبہ تکبیر پڑھتے پھر یہ دعا پڑھتے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر اسی طرح سات مرتبہ پڑھتے تو اکیس مرتبہ تکبیر ہوجاتی اورسات مرتبہ یہ مذکورہ دعا۔