انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** آیت الکرسی حضرت حسن ؓ سے مرسلاً یہ روایت ہے کہ آپ نے فرمایا حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اورکہہ رہے تھے کہ ایک خبیث جن آپ کی ایذا کے پھیر میں ہے جب آپ بستر پر تشریف لائیں تو آیت الکرسی پڑھ لیں۔ (کنزالعمال:۱۹/۲۳۶) آیت الکرسی کے متعلق حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ کسی مسلمان عاقل کو نہیں سمجھتا کہ وہ بغیر آیت الکرسی پڑھے سوجائے۔ (اذکار:۸۰) ایک حدیث میں آتا ہے کہ جس نے سوتے وقت آیت الکرسی پڑھی تو اس کی حفاظت کے لئے ایک فرشتہ مقرر ہوجاتا ہے اورصبح تک شیطان اس کے پاس نہیں آتا اورجو بستر پر لیٹ کر اسے پڑھے تو اللہ تعالی اس کے ہمسایہ اورارد گرد کے کئی گھروں کی حفاظت فرماتا ہے۔ (حاشیہ حصن حصین اردو:۱۳۹) فائدہ:سوتے وقت آیت الکرسی کا ورد شیاطین کےوساوس وحملے اور جمیع آسیب وغیرہ کی حفاظت کا نہایت ہی مضبوط حصار ہے ،عورتوں اوربچوں کو شیاطین بسا اوقات پریشان کرتے ہیں، اس کی حفاظت کے لئے یہ معوذ تین کے ساتھ نہایت ہی مضبوط ومجرب دفاع ہے۔ جن بچوں اورعورتوں پر آسیب وجن کا اثر ہو یا گھر میں اثر ہو تو اسے پڑھ کر جسم پر دم کر لینا یا دستک دینا یا زور سے پڑھ لینا بہت مفید اور نفع بخش ہے۔