انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نرس کا دیا ہوا غسل کافی ہے یا دوسری مرتبہ غسل دینا پڑے گا؟ غیر مسلم کے ہاتھوں دیا گیا غسل غسل کے حکم میں تو آتا ہے اس لئے کہ غسل دینے والے کا مکلف ہونا شرط نہیں ہے۔ مگر اس میں دو خرابیاں ہیں:(۱)غیر مسلم کے ہاتھوں دیا گیا غسل مطابق سنت نہیں ہے۔ (۲)مسلم کی تجہیز و تکفین مسلمانوں پر لازم ہے، اس کی ذمہ داری ان پر رہ جاتی ہے، لہٰذا مسلمانوں کے ہاتھوں مسنون طریقہ کے مطابق غسل دیا جانا ضروری ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ: ۷/۶۰، مکتبۂ دار الاشاعت، کراچی)