انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عمارؓ حضرت ابوقتادہؓ سے مسلم نے روایت کی ہےکہ غزوۂ خندق کے دور میں جہاں اور لوگ خندق کھودنے میں مشغول تھے وہاں حضرت عمار ابن یاسرؓ بھی خندق کھودرہے تھے، نبی کریمﷺ ان خندق کھودنے والوں کے پاس سے گزرے تو حضرت عمارؓ کے سر پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ اے سمیہؓ کے بیٹے تجھے باغیوں کا ایک گروہ قتل کرےگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جنگ ،جو صفین میں واقع ہوئی تھی اور جو حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ ؓ کے ما بین ہوئی تھی اس میں حضرت عمارؓ حضرت معاویہ کی فوج کے ہاتھ سے شہید ہوئے ،حضرت عمارؓ اس جنگ میں حضرت علیؓ کے طرف داروں میں سے تھے، عمار کی والدہ کا نام سمیہ ؓ ہے اور وہ شہدائے اسلام میں پہلی خاتون ہیں جو اسلام کے نام پر شہید کی گئیں۔