انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ناعاقبت اندیشی کے نتائج یہ واقعہ ۵۶۲ھ بماہ ذیقعدہ وقوع پذیر ہوا شادر کی اس نا عاقبت اندیشی کے نتائج بہت بُرے نکلے جو اس نے عیسائیوں کو مصر میں بُلا کر کی،شیر کوہ کے واپس چلے جانے کے بعد عیسائی لشکر نے مصر میں مستقل قیام کرنے اورعیسائیوں نے مصر پر قبضہ کرنے کی بنیاد ڈالی؛چنانچہ انہوں نے شادر کے سامنے مندرجہ ذیل شرائط پیش کیں اور شادر نیز عابد عبیدی کو وہ شرائط قبول ومنظور کرنے پڑے ۔ (۱)عیسائی فوجیں قاہرہ میں مقیم رہیں گی۔ (۲)عیسائیوں کی طرف سے ایک ناظم قاہرہ میں رہا کرے گا۔ (۳)شہر پناہ کے دروازوں پر عیسائیوں کا قبضہ رہے گا۔ (۴)حکومتِ مصر ایک لاکھ دینار سالانہ بیت المقدس کے عیسائی بادشاہ کو ادا کیا کرے گی۔ جب اس طرح عیسائیوں نے مصر میں اپنے قدم جمالئے تو انہوں نے سلطنتِ مصر کے کاموں میں دخل اندازی شروع کی ،تلبیس کو عیسائی حکومت میں شامل کرلیا، پھر دارالسلطنت قاہرہ پر قبضہ کرنے پر آمادہ ہوگئے اور ساشر کو اپنا طرفدار بناکر عیسائی فوجیں بڑی تعداد میں بُلوا میں اور بجائے ایک لاکھ دینار کے دو لاکھ دینار اوربمقدار کثیر غلہ کا مطالبہ کیا، عاضد عبیدی بادشاہ مصر کو یہ رنگ دیکھ کر بہت فکر ہوئی۔