انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تیمم کا طریقہ جو شخص تیمم کا ارادہ کرے وہ اپنے بازووں سے كپڑے کو سمیٹ لے ، نماز کے جائز ہونے کی نیت سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کہے، اپنے دونوں ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ کو پاک مٹی پر رکھے، ہاتھوں کو مٹی پر آگے پیچھے کرتے ہوئے اپنی انگلیوں کو کشادہ کرے پھر دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر جھاڑلے، پھر ان دونوں سے چہرے کا مسح کرے پھر دوسری مرتبہ پہلے کی طرح مٹی پر اپنے دونوں ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ کو رکھے ، پھر اپنی بائیں ہتھیلی سے داہنے ہاتھ کا کہنیوں سمیت مسح کرے، پھر داہنے ہاتھ کی ہتھیلی سے بائیں ہاتھ كا کہنیوں سمیت مسح کرے تو تیمم مکمل ہو جائے گا۔ حوالہ عن إبراهيم ، أنه قال في التيمم يضرب بيديه الصعيد ثم ينفضهما ، ثم يمسح وجهه ، ثم يضرب الثانية ثم ينفضهما ، ثم يمسح ذراعيه إلى المرفقين(الاثار لابي يوسف باب التيمم ۷۷) بند پھر اس سے جو چاہے فرض اور نفل پڑھے۔ حوالہ عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ :يُصَلَّى بِالتَّيَمُّمِ الصَّلَوَاتُ كُلُّهَا مَا لَمْ يُحْدِثْ.(مصنف ابن ابي شيبة في التيمم كَمْ يُصَلَّى بِهِ مِنْ صَلاَةٍ ۱۶۰/۱) بند