انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صاحب الشرطہ شہروں میں امن وامان قائم رکھنے، بغاوتوں کا انسداد کرنے، چوروں اور ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے سزادینے کی ذمہ داری جس شخص سے متعلق ہوتی تھی، اس کوصاحب الشرطہ کہتے تھے، ہم اس کومحکمہ پولیس کا افسر اعلیٰ کہتے ہیں، یہ صاحب الشرطہ بغداد میں قیام پذیر رہ کرعراق کے دوسرے شہروں میں اپنے نائب مقرر کرتا اور بعض اوقات افواجِ عراق کا سپہ سالار اعظم اور حضور صوبہ کا عامل یاگورنر ہوتا تھا، طاہر بن حسین صاحب الشرطہ ہی تھا، اس کے بعد اس کوخراسان کی گورنری ملی تھی، غرض یہ کہ یہ بہت بڑا اور ذمہ داری کا عہدہ تھا اور اس پرکوئی معمولی شخص فائز نہیں ہوسکتا تھا۔