انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت علی کی شہادت احمد نے حضرت علی ؓ سے روایت کی ہے کہ جناب نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ اگلی امتوں میں سب سے زیادہ شقی کون ہے اور اس امت میں سب سے زیادہ شقی کون ہے ؟؛میں نے عرض کیا مجھے معلوم نہیں فرمایا پہلی امتوں میں سب سے زیادہ شقی حضرت صالح کی قوم میں قدار بن سالف تھا جس نے ناقۃ اللہ کی کونچیں کاٹی تھیں اور اس امت میں زیادہ شقی وہ ہے جو تمہارے سر پر تلوار مارےگا یہاں تک کہ تمہاری داڑھی تمہارے خون سے سرخ ہوجائے گی اور تم اس تلوار کی زخم سے شہید ہوگے ؛چنانچہ حضورﷺ کی یہ اطلاع لفظ بہ لفظ صحیح ہوئی اور حضرت علیؓ عبدالرحمن ابن ملجم خارجی کی تلوار سے صبح کی نماز کے وقت شہید ہوئے، اس نے آپ کے سر پر تلوار ماری اور آپ کی داڑھی اس خون سے رنگین ہوگئی اور اسی سے آپ شہید ہوئے۔