انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بھیڑیے کی گواہی شرح السنہ میں حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک بھیڑیے نے ایک چرواہے کے ریوڑ میں سے ایک بکری کو پکڑ لیا چرواہے نے جھپٹ کر وہ بکری اس سے چھڑالی اس کے بعد بھیڑیے نے ایک ٹیلہ پر بیٹھ کر چرواہے کو پکار کر کہا کہ اللہ نے مجھے روزی دی تھی تو نےاسے چھین لی، چرواہے نے کہا تعجب ہے ایک بھیڑیا آدمیوں کی طرح باتیں کرتا ہے ایسی بات تو کبھی دیکھنے میں نہیں آئی بھڑیے نے کہا اس سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ ان کھجوروں کے درختوں کے پیچھے پتھریلی زمین یعنی عرب میں ایک ایسا شخص ہے جو اگلی پچھلی باتوں کی خبر دیتا ہے اس سے مراد نبی کریمﷺ تھے ابوہریرہؓ کا بیان ہے کہ وہ چرواہا یہودی تھا اس نے آنحضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر سارا قصہ بیان کیا اور اسلام قبول کرلیا۔