انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ذومہدم نام ونسب ذومہدم نام، آپ بھی حبشہ کے وفد کے ساتھ مدینہ آئے تھے۔ خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آمد جب حبشہ کا وفد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نسب دریافت کیا توحضرت ذومہدم رضی اللہ عنہ نے ان اشعار میں جواب دیا ؎ عَلَى عَهدِ ذي القَرْنينَ كانَتْ سُيُوْفُهُمْ صوارم يلفقن الحديد المذكرا وهود أبونا سيد الناس كلهم وفي زمن الأحقاف عزاً ومفخراً فمن كان يعمى عن أبيه فإننا وجدنا أبانا العدملي المذكرا (اُسد الغابہ میں ان اشعار کے نقل کرنے کے بعد یہ لکھا ہے کہ وهود أبونا قابل غور ہے اس لیے کہ اہلِ جننہ ہود علیہ السلام کی اولاد سے نہیں ہیں؛ پھرخود ہی جواب دیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ عرب کے باشندے ہوں اور حبشہ میں سکونت اختیار کرلی ہو، واللہ اعلم ) (اُسدالغابہ:۱/۳۴۵، شاملہ، موقع الوراق۔ دوسرا نسخہ:۲/۱۴۵)