انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت اُمِ کلثوم رضی اللہ عنہا نام ونسب یہ تیسری صاحبزادی ہیں اور کنیت ہی کے ساتھ مشہور ہیں۔ نکاح سنہ۳ھ میں جب حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا توربیع الاوّل میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کرلیا، بخاری میں ہے کہ جب حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیوہ ہوئیں توحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکاح کا پیغام دیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے تامل کیا؛ لیکن دوسری روایتوں میں ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کویہ خبر معلوم ہوئی توآپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: میں تم کوعثمان سے بہتر شخص کا پتہ دیتا ہوں اور عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے تم سے بہتر شخص ڈھونڈتا ہوں، تم اپنی لڑکی کی شادی مجھ سے کردو اور میں اپنی لڑکی کی شادی عثمان رضی اللہ عنہ سے کردیتا ہوں؛ بہرحال نکاح ہوا اور نکاح کے بعد حضرت اُم کلثوم رضی اللہ عنہا ۶/برس تک حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہیں۔ وفات شعبان سنہ ۹ھ میں وفات پائی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوسخت صدمہ ہوا، قبر پربیٹھے توآنکھوں سے آنسو جاری تھے، آپ نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ، فضل بن عباس رضی اللہ عنہ اور اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے قبر میں اُتارا۔ (طبقات:۸/۲۵،۲۶۔ بخاری:۱/۱۷۱) اولاد کوئی اولاد نہیں ہے۔