انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا ہرمباشرت کے لیے غسل لازمی ہے؟ لوگوں میں مشہور ہے کہ بیوی سے ایک مرتبہ ہمبستری کے بعد دوبارہ رغبت کی بناء پرہمبستری کرنا چاہے تو پہلے غسل ضروری ہے؛ اگر ناپاکی کی حالت میں دوبارہ مباشرت کرےگا تو اولاد ناخلف ونافرمان پیدا ہوگی؛ حالانکہ احادیث میں وارد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سے زیادہ ازواجِ مطہرات سے ہم بستر ہوتے ہوئے درمیان میں غسل فرمایا ہے اور یہ بھی کہ درمیان میں غسل کئے بغیر کئی بیویوں سے ہمبستری فرمائی ہے؛ چنانچہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جوآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادمِ خاص تھے کہ آپ ایک ہی غسل سے کئی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے اور جوکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا، یقیناً وہ ہرقسم کی بے برکتی اور خسارہ سے خالی ہوگا، بہتر طریقہ یہ ہے کہ درمیان میں وضو کرلے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ایسا عمل منقول ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۶۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)