انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مستکفی باللہ ابوالقاسم عبداللہ مستکفی باللہ بن مکتفی باللہ ایک اُم ولد موسومہ املح الناس کے بطن سے پیدا ہوا تھا، صفر سنہ۳۳۳ھ کوبہ عمراکتالیس سال تخت نشین ہوا، ابوالقاسم فضل بن مقتدر باللہ بھی دعوے دار خلافت تھا، وہ روپوش ہوگیا، مستکفی نے اس کوبہت تلاش کرایا مگروہ ہاتھ نہیں آیا، مستکفی کے عہد میں روپوش ہی رہا، مستکفی جب اس کی جستجو میں کامیاب نہ ہوا تواس کا مکان منہدم کرادیا، خلیفہ مستکفی کے تخت نشین ہوتے ہی توزون فوت ہوگیا، مستکفی نے ابوجعفر ابن شیرزاد کوامیرالامراء کا خطاب دیا، ابن شیرزاد نے تمام انتظام واختیارات اپنے ہاتھ میں لے کربے دریغ روپیہ خرچ کرنا شروع کردیا، خزانہ خالی ہوگیا، تمام انتظام درہم برہم ہوگیا اور چند ہی روز کے بعد بغداد میں چوریاں اور ڈاکہ زنیوں کی کثرت نے یہاں تک نوبت پہنچادی کہ لوگ شہر چھوڑ چھو ڑکرجلاوطنی اختیار کرنے لگے۔