انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شقیق بن ابراہیم بلخیؒ (۱)جو بُرے آدمی پر رحم نہیں کرتا وہ اس سے بھی بُرا ہے ، اور جس شخص کے پاس نیک آدمی کا ذکر کیا جائے اور اس ذکر میں اس کو حلاوت معلوم نہ ہو وہ بھی بُرا آدمی ہے ۔ (۲)مؤمن کی مثال اس آدمی جیسی ہے جس نے کھجور بوئی ہے مگر اس کو ڈر ہو کہ کھجور کے بجائے کانٹے نہ پھلیں اور منافق کی مثال اس شخص کی ہے جو کانٹے بوئے اور امید رکھے کہ اس سے تر و تازہ کھجور حاصل کرےگا ۔ (۳)آدمیوں سے اس طرح کا واسطہ رکھو جیسا کہ آگ سے رکھتے ہو ،یعنی آگ سے فائدہ اٹھاؤ مگر بچتے رہو کہ کہیں جلا نہ دے۔