انوار اسلام |
س کتاب ک |
تراویح میں رکوع تک شامل نہ ہونا کیسا ہے؟ تراویح میں جب حافظ نیت باندھ کر قراءت کرتا ہے تو اکثر نمازی یونہی پیچھے بیٹھے یا ٹہلتے رہتے ہیں اور جیسے ہی حافظ رُکوع میں جاتا ہے تو لوگ جلدی جلدی نیت باندھ کر نماز میں شریک ہوجاتے ہیں ،چونکہ تراویح میں ایک بار پورا قرآن مجید سننا ضروری اور سنتِ مؤکدہ ہے، جو لوگ امام کے ساتھ شریک نہیں ہوتے ان سے اتنا حصہ قرآنِ کریم کا فوت ہوجاتا ہے، اس لئے یہ لوگ نہ صرف ایک ثواب سے محروم رہتے ہیں بلکہ نہایت مکروہ فعل کے مرتکب ہوتے ہیں، کیونکہ ان کا یہ فعل قرآنِ کریم سے اعراض کے مشابہ ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۲، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۳۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۹۰،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)