انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت مولانا محمداسعد اللہؒ (۱)ہر کام کے چار اصول ہیں خواہ کام دینی ہو یا دنیوی : اخلاص و للہیّت ، حوصلہ و ہمّت ، صحیح محنت ، امانت و دیانت ، جس کام میں یہ چاروں اصول ملحوظ رہیں گے اس میں کامیابی یقینی ہے اور جس کام میں یہ نہ ہوں گے یا ان میں سے بعض نہ ہوں گےاس میں کامیابی غیر یقینی بلکہ ناکامی کا سخت اندیشہ ہے ۔ (۲)اپنی رائے کو دوسروں پر لادنا اور بزورِ کلام اپنی بات کو منوانا تکبر کی علامت ہے ۔ (۳)عیادت عبادت سے بہتر ہے ۔ (۴)خدمتِ خلق خود عبادت ہے اور اکثر عبادات سے بڑھ کر ہے ۔ (۵)خلق ِ خدا کو تکلیف پہونچانا اور لوگوں کا دل دکھانا بدترین گناہ ہے ۔ (۶)آدمی چار قسم کے ہوتے ہیں ، اکمل ، کامل ، ناقص ، اور انقص :۔اکمل وہ آدمی ہے جو صاحب الرائے اور صائب الرائے ہو اور مشورہ بھی کرتا ہو؛ کامل آدمی وہ ہے جو صاحب الرائے اور صائب الرائے ہو اور مشورہ نہ کرتا ہویا صرف صاحب الرائے یاصرف صائب الرائے ہو اور مشورہ کرتا ہو ؛ ناقص وہ آدمی ہے جو صرف صاحب الرائے ہو یا صرف صائب الرائے ہو اور مشورہ بھی نہ کرتا ہو ؛اور انقص وہ آدمی ہے کہ جو ان صفات میں سے کسی صفت سے متصف نہ ہو اور مشورہ بھی نہ کرتا ہو۔ (لہٰذا ہم کو اکمل بننے کی کوشش کرنا چاہئے)۔