انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کئی نمازیں چھوٹ جائیں اور دن یاد نہ ہو تو کس طرح قضاء کرے؟ اگر یہ یاد نہ ہو کہ اس کی کونسی نمازیں اور کس کس دن کی فوت ہوئی ہیں تو اپنے حالات کے تحت غور وفکر اور اندازہ کرے کہ اس کی کونسی نماز چھوٹی ہوگی، پھر اس طرح نیت کرے کہ میری اپنی چھوٹی ہوئی پہلی ظہر یا آخری ظہر ادا کرتا ہوں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۸، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۵۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)