انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۷)المصنف لعبدالرزاق بن ہمامؒ (۲۱۱ھ) عبدالرزاقؒ امام ابوحنیفہؒ کے شاگرد تھے، المصنف گیارہ جلدوں میں بیروت سے شائع ہوئی ہے، حاشیہ پر تحقیقی کام دیوبند کے مشہور محدث مولانا حبیب الرحمن اعظمی مدظلہٗ نے کیا ہے، پہلے دور کی کتابوں کی طرح اس میں صحابہؓ اور تابعینؒ کے فتاوےٰ بھی بہت ہیں اور مؤلف متصل ومرسل ہرطرح کی روایات لے آئے ہیں، ان دنوں محدثین تعاملِ امت پر فکری نظر رکھتے تھے۔