انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایسے مقام کا حکم جس کا شہر ہونا مشتبہ ہو صحتِ جمعہ کے لیے شہر یاقصبہ شرط ہے، جب تک وجودِ شرط متیقن نہ ہو جمعہ صحیح نہ ہوگا؛ لہٰذا ایسے موضع میں جمعہ نہ پڑھا جائے؛ البتہ اگرپہلے سے اس میں جمعہ جاری ہے توشریک ہوجائے اور بعد میں احتیاط الظہر پڑھ لے؛ مگرعوام کو نہ بتایا جائے، صرف خواص اس احتیاط پرعمل کریں۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۱۲۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)