انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۲)صحیح مسلم صناعت حدیث میں اوّل درجے کی کتاب ہے، بعض علماء نے اسے اس پہلو سے صحیح بخاری پربھی ترجیح دی ہے، حقیقت یہ ہے کہ تدوینِ حدیث اور مطالعہ حدیث میں جوعظمت اور اہمیت صحیح بخاری اور صحیح مسلم کوحاصل ہوئی اور کسی کتاب کوحاصل نہیں ہے، یہ الہٰی مقبولیت کا ایک کھلا نشان ہے، کوئی اور کتاب صحیحین کے اس مقام کونہیں پاسکی، صحیح مسلم کی جوشرحیں متداول ہیں ان میں یہ زیادہ معروف ہیں۔ (۱)اکمال المعلم شرح صحیح مسلم: ابوعبداللہ محمدبن محمدبن یوسف السنوی الحسنی (۵۹۵ھ) کی تالیف ہے، مؤلف سے مکمل نہ کرسکے شیخ ابی نے اسے مکمل کیا۔ (۲)القرطبی (۶۷۱ھ) عربی: (۳)شرح صحیح مسلم: امام محی الدین لدوی (۶۷۶ھ) عربی۔ (۴)اکمال اکمال المعلم: علامہ اُبی (۸۲۸ھ) نے سات جلدوں میں مکمل کی، مطبع سادت مصر سے سنہ۱۳۲۷ھ میں چھپ چکی ہے۔ (۵)فتح الملہم: نواب صدیق حسن خان (بھوپال) کی تالیف ہے۔ (۶)فتح الملہم: شیخ الاسلام علامہ شبیراحمدعثمانی (۱۳۶۹ھ) عربی۔ (۷)تفہیم المسلم: مولانا ہلال عثمانی دامت برکاتہم کی یہ شرح اردو میں ہے، حضرت مولانا عثمانی، حضرت علامہ بلیاوی، حضرت مولانا حسین احمد مدنی اور مولانا سیدبدرعالم مدنی کی مسلم شریف کی تقاریر کا مجموعہ ہے۔