انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پہلی ملاقات میں نماز کا عمل حضرت سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شادی کرے اورملاقات کی رات ہو تو دو رکعت نماز پڑھے اوربیوی کو حکم دے کہ وہ اس کے پیچھے نماز پڑھے اللہ پاک گھر میں خیر پیدا فرمائےگا۔ حضرت ابن مسعود کی روایت میں ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ جب عورت شوہر کے پاس آئے تو شوہر نماز پڑھے اوربیوی اس کے پیچھے کھڑی ہو دو رکعت نماز پڑھے اوریہ دعاء مانگے۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْ اَھْلِیْ وَبَارِکْ لِاَھْلِیْ اَللّٰھُمَّ اَرْزُقْھُمْ مِنِّیْ وَارْزُقْنِیْ مِنْھُمْ اَللّٰھُمَّ اَجْمَعْ بَیْنَنَا مَا جَمَعْتَ فِیْ خَیْرٍ وَفَرَّقْ بَیْنَنَا اِذَا َفَرَّقْتَ اِلٰی خَیْرٍ ترجمہ:اے اللہ برکت عطا فرما ہمارے اہل میں اور ہمارے اہل کے لئے برکت عطا فرما اے اللہ ان کو ہم سے اور ہم کو ان سے نواز(نفع پہنچا) اے اللہ ہمیں خیر پر جمع فرما اور علیحدگی اورجدائی ہو تو خیر پر ہو۔ (ابن شیبہ :۱۰/۳۹۴،مجمع الزوائد:۴/۲۹۴،برجال صحاح)