انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت دریدالراہب نام ونسب درید نام، حبشہ کے رہنے والے اور مذہباً عیسائی تھے، حضرت نجاشی رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جووفد بھیجا تھا اُس میں حضرت درید رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ فضل وکمال راہب ان کے نام کا جز ہوگیا تھا جس سے ان کے فضل وکمال پرروشنی پڑتی ہے، اس آیت کے جولوگ مصداق ہیں ان میں حضرت درید رضی اللہ عنہ کا نام بھی لیا گیا ہے: وَإِذَاسَمِعُوا مَاأُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ۔ (المائدۃ:۸۳) ترجمہ:رسول اللہ کی طرف جوکچھ نازل ہوا جب انھوں نے اسے سنا توتم دیکھو گے کہ ان کی آنکھیں پرنم ہوگئیں۔