انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سلطنت دریسیہ (مراکش) سنہ۱۷۲ھ میں مراکش بھی خلافتِ عباسیہ کی حکومت سے جدا ہوگیا اور وہاں ایک الگ خود مختار حکومت قائم ہوئی، یہ سلطنت اگرچہ سلطنت ہسپانیہ کے پڑوس میں تھی؛ مگرجس طرح خلفاء عباسیہ کی مخالفت تھی؛ اسی طرح خلفاء اندلسیہ یعنی سلطنتِ ہسپانیہ کی بھی مخالفت تھی، یہ قریباً دوسوسال تک قائم رہی، سوا سوبرس تک توادریسی سلاطین خود مختار رہے؛ پھرعبیدیوں کی ابتدا افریقہ میں ہوئی توانھوں نے ان کواپنا باج گزار بنالیا، اس کے بعد اس سلطنت کے ٹکڑے ہوگئے اور چند روز تک معمولی رئیسوں کی طرح حکمران رہ کرمعدوم ہوگئے۔