انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خوارزم کے لئے تین بزرگوں کی بددعا شیخ شہاب الدین سہروردی وہاں سے ناکام واپس ہوئے اور خوارزم شاہ کے لئے بددُعا کی کہ الہیٰ اس پر ظالموں کو مسلط کردے خوارزم شاہ نے فوج لے کر کوچ کیا مگر راستے میں اس قدر برف باری ہوئی کہ فوج کا راستہ بند ہوگیا اورسخت مجبوری کے عالم میں خوارزم شاہ نے چڑھائی کو دوسرے سال کے لئے ملتوی کیا اورراستے ہی سے لوٹ گیا،اتفاقاً ایک روز حالت بدمستی میں حکم دیا کہ حضر ت شیخ مجد الدینؒ کو قتل کردو؛چنانچہ وہ شہید کردیئیے گئے،اگلے دن جب ہوش میں آیا تو اپنی اس حرکت پریشماں ہوکر خوں بہا حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ کی خدمت میں بھیجا،انہوں نے کہا کہ شیخ شہید کا خوں بہا تو میرا اورتیرا سر ہے اور ساتھ ہی ہزارہا مسلمانوں کے سر اس خوں بہا میں کاٹے جائیں گے،لوگوں کا خیال ہے کہ شیخ شہاب الدینؒ سہروردی اورحضرت شیخ مجد الدینؒ اورنجم الدینؒ کی بددعاؤں کا نتیجہ تھا کہ خوارزم شاہ پر آفت نازل ہوئی۔