انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عبدؓ اللہ بن سراقہ نام ونسب عبداللہ نام،نسب نامہ یہ ہے،عبداللہ بن سراقہ بن معتمر بن سراقہ بن انس بن اواہ بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی قرشی عددی۔ حضرت عبداللہ ؓ مذکور الصدر صحابی حضرت عمروؓ کے بھائی تھے۔ اسلام وہجرت بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے اورمکہ سے براہ راست مدینہ آئے اوررفاعہ بن عبدالمنذر کے یہاں اترے۔ (ابن سعد،جزء۴،ق۱:۱۰۴) غزوات مدینہ آنے کے بعد بدر، احدوغیرہ تمام معرکوں میں شریک ہوتے رہے۔ (استیعاب :۱/۳۹۳،واصابہ ترجمہ عبداللہ بن سراقہؓ) وفات حضرت عمرؓ کے عہدِ خلافت میں وفات پائی،وفات کے بعد ان کی نسل نہ چلی۔ (تہذیب الکمال:۱۹۹)