انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مساوات امیر کو جاہ پسند کہا جاتا ہے اورایک حد تک یہ صحیح بھی ہے؛ لیکن اس کے باوجود وہ معمولی آداب مجلس میں بھی اپنے اور عام مسلمان کے درمیان کوئی فرق و امتیاز روا نہ رکھتے تھے، ابو مجلز راوی ہیں کہ ایک مرتبہ معاویہ نکلے، عبداللہ بن عامر اور عبداللہ بن زبیرؓ بیٹھے ہوئے تھے، معاویہ کو دیکھ کر ابن عامرؓ کھڑے ہوگئے اورابن زبیرؓ بیٹھے رہے،معاویہؓ نے ابن عامرؓ کے قیام پر کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جوشخص اس سے خوش ہوتا ہے کہ خدا کے بندے اس کی تعظیم میں کھڑے ہوجائیں تو اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (ادب المفرد باب قیام الرجل للرجل تعظیما)