انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ کی نماز زوال سے پہلے صحیح نہیں ہے جمعہ کی نماز صحیح ہونے کی ایک شرط وقت ہے اور وہ وقت ظہر ہے اور ظہر کا وقت آفتاب کے زوال کے بعد ہوتا ہے؛ اسی طرح جمعہ کی نماز کا وقت بھی زوال کے بعد ہی ہوگا اس سے قبل اگرجمعہ کی نماز پڑھی جائے گی تونماز نہ ہوگی؛ کیونکہ جمعہ ظہر کے قائم مقام ہے؛ اس لیے جمعہ کواسی کے وقت میں ادا کرنا ہوگا، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے قول اور عمل سے یہی ثابت ہوتا ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۱۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۱۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)