انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت بھول جائے تو کیا کرے؟ اگر رُکوع میں چلا گیا یا اس کے قریب پہنچ گیا کہ دونوں ہاتھ گھٹنوں کو لگ گئے تو واپس نہ لوٹے، بلکہ آخر میں سجدہٴ سہو کرلے، اور اگر اتنا نہیں جھکا کہ گھٹنوں تک ہاتھ پہنچ جائیں تو کھڑا ہوکر قنوت پڑھ لے، اس صورت میں سجدہٴ سہو نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۳۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۱۵۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۳۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۵۲۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)