انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان میں لفظِ اللہ کے لام کو کھینچ سکتے ہیں یا نہیں؟ لفظِ اللہ کے لَام پرمدِتعظیمی کرنے کو بعض قراء نے دُرست لکھا ہے اور اذان میں مدِصوت مقصود بھی ہے؛ تاکہ دُور تک آواز پہونچے، فقہاء نے بھی اطالتِ کلمات (کلمات کو لمبا کرنے) کی تصریح کی ہے؛ مگرموسیقی کے طور پر اُتار چڑھاؤ کرنا غلط ہے، اس سے پرہیز کیا جائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۴۱۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)