انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تاریخ تاریخ-تعارف ہم اِس عنوان﴾ تاریخ ﴿ کے تحت﴾ تاریخِ اقوام عالم﴿ یعنی دنیا میں جتنی قومیں بستی ہیں، اُن کی تاریخ کو پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔(ان شاءاللہ تعالیٰ) اور اسی طرح ﴾ تاریخِ انبیائےکرامؑ﴿ کے تحت انبیاءؑ کی جتنی تاریخ یا تاریخی واقعات مستند طریقہ پر ملتے ہیں اُن تمام کو پیش کریں گے۔ اور اسی طرح ﴾ تاریخ ِاسلام ﴿ کے تحت مولانا اکبر شاہ نجیب آبادیؒ کی (تاریخ ِ اسلام)کو پیش کررہے ہیں۔ اور اسی طرح﴾ تاریخ ِعرب ﴿ کے تحت عربستان کی جغرافیائی تاریخ کو پیش کیا جائےگا۔ اور﴾ تاریخِ مجددین ﴿ کے تحت حضرت مولانا سیدابوالحسن علی ندویؒؒکی تصنیف (تاریخ دعوت وعزیمت )کو پیش کیا جائےگا کہ جس میں بڑے اچھے اسلوب کے ساتھ یہ بتلانےکی کوشش کی گی ہے کہ پہلی صدی ہجری سے لے کردورِحاضر تک، مرورِ زمانہ کی وجہ سےدینِ اسلام میں جو جھول یاجو کچھ کمی زیادتی واقع ہوگئی تھی ،اُس کمی کی اصلاح کرنےاور اُس زیادتی کو اعتدال میں لانے کے لئے ہر دور میں جن تاریخ ساز شخصیتوں نے اصلاح کا کام کیا ہے، اُن کی تاریخ اوراُس زمانہ کے حالات وپسِ منظر کو بہترین اسلوب میں پیش کرکے، اُن تاریخ ساز شخصیتوں کے کارناموں کوانتہائی عَرق ریزی سے یکجا کیا گیا ہے، جو واقعتاً بڑے اہتمام کے ساتھ پڑھنےکے لائق ہے ،اسی طرح﴾ تاریخ اولیائے امت ﴿ او ر﴾ تاریخ مسلم حکمراں﴿ کوبھی پیش کرنے کی کوشش کی جائےگی،نیز تاریخ سے متعلق اہم مضامین وکتابیں بھی پیش کئے جاتے رہیں گے ۔ نوٹ:اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت ﴾ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى)﴿ مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ( بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔