انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پہلی تقریر لوگو! کل تم سے ایک ایسا شخص بچھڑا ہے کہ نہ اگلے اس سے بڑھ سکے اورنہ پچھلے اس کو پاسکیں گے،رسول اللہ ﷺ اس کو اپنا علم مرحمت فرما کر لڑائیوں میں بھیجتے تھے وہ کبھی کسی جنگ سے ناکام نہیں لوٹا۔ میکائیلؑ اورجبرائیلؑ چپ وراست اس کے جلو میں ہوتے تھے اس نے ساتھ سودرہم کے سوا جو اس کی مقررہ تنخواہ سے بچ رہے تھے،سونے چاندی کا کوئی ذرہ نہیں چھوڑا ہے یہ درہم بھی ایک خادم خریدنے کے لئے جمع کئے تھے، (ابن سعد،جز۳،ق اول، ذکر علیؓ،حاکم نے مستدرک میں بھی اس کو خفیف تغیر کے ساتھ نقل کیا ہے) اس بیعت اورتقریر کے بعدا ٓپ مسندِ خلافت پر جلوہ افروز ہوئے۔