انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء فاطمہ ؓ حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ نے حضرت فاطمہؓ سے فرمایا اے فاطمہ تمہیں کس چیز نے میری ایک وصیت کے سننے سے روکا ،تم یہ دعاء کہو جب صبح و شام ہو۔ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْم بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَانِی کُلَّہُ وَلَا تَکِلْنِی اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ ترجمہ: اے زندہ اورباقی رہنے والے،آپ سے فریاد کرتا ہوں ،میرا تمام حال درست فرمادیجئے اورپلک جھپکنے کے برابر بھی ہمیں ہمارے نفس کے حوالہ نہ فرما۔ (جمع الزوائد:۱۰/۱۱۷،برجال ثقاف)