انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح کو ایک مرتبہ کے بعد دوسری مرتبہ پڑھنا کیسا ہے؟ ایک شخص تراویح پڑھ چکا ہے امام بن کر یا مقتدی بن کر، اب اسی شب میں اس کو امام بن کر تراویح پڑھانا درست نہیں، البتہ دوسری مسجد میں اگر تراویح کی جماعت ہورہی ہو تو وہاں (نفل کی نیت سے) شریک ہونا بلاکراہت جائز ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۲،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۵۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)