انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مچھلی کا پتہ پاک ہے یاناپاک؟ مچھلی کا خون دَرحقیقت خون نہیں؛ چونکہ وہ خشک ہونے کے بعد سفید ہوجاتا ہے؛ حالانکہ خون خشکی کے بعد سیاہ رہتا ہے، اس لیے خون پر قیاس کرکے پتہ کو بھی پاک کہنا بعید ازقیاس معلوم نہیں ہوتا اور اگر یہ کہا جائے کہ خون پر پتے کوقیاس کرنا اس لیے دُرست نہیں کہ پتہ حرام ہے؛ جیسا کہ علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب الذبائح، جلد نمبر:۵، صفحہ نمبر:۲۷۱، میں ذکر فرمایا ہے، تواس کا جواب یہ ہے کہ کسی چیز کی حرمت سے اس کی نجاست لازم نہیں، جیسے کہ زہر کا استعمال ناجائز ہے، اس کے باوجود اس وجہ سے وہ نجس نہیں ہوتا؛ اسی طرح پتہ بھی ایک سمیاتی اثرات کا مجموعہ ہے، جوسمیت کی وجہ سے اگر ناجائز ہو تو اس سے اس کی پاکی پر اثر نہیں پڑتا۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۳۵۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)