انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بینا اور نابینا میں امامت کون کرے؟ نابینا اگر گلی کوچے میں پھرتا ہے اور ناپاکی سے احتیاط نہیں کرتا تو اس کی امامت مکروہ ہے، بینا میں اگر وہ خرابی موجود نہیں جو نابینا میں ہے نہ اس کے مثل ہے اور نہ اس سے بڑی کوئی خرابی موجود ہے تو ایسی حالت میں نابینا کا امام بنانا ممنوع ہے، چاہئے کہ ایسی حالت میں بینا ہی امام بنایا جائے، البتہ اگر نابینا علم وعمل اور تقویٰ کی حیثیت سے سب نمازیوں میں افضل ہو اور ناپاکی وغیرہ سے احتیاط کرتا ہو تو پھر ایسے نابینا کی امامت مکروہ نہیں بلکہ افضل ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۲۷۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)