انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابوالہاجر بن عمرو القیسیؒ (۱)اپنے پیٹ کو اپنی عقل پر راہ نہ دو اس لئے کہ دنیا تو بس چند دن ہے (اس لئے عقل کو غالب رکھو )۔ (۲)پہاڑوں کا اپنی جگہ سے ٹل جانا اس سے زیادہ آسان ہے کہ جاہ کی محبت نفس میں مستحکم ہونے کے بعد دور ہوجائے ۔ (۳)جس طرح کمزور نگاہیں آفتاب کو نہیں دیکھ سکتیں اسی طرح طالبِ دنیا کے دل نورِ حکمت کی طرف نہیں دیکھ سکتے ۔ (۴)مجالس ِ ذکر کو لازم پکڑو اور اپنے مولیٰ تعالیٰ سے حسنِ ظن رکھو ، یہ دونوں خیر کے لئے کافی ہیں ۔