انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۷)علی پور چٹھ ضلع گوجرانوالہ علی پور چٹھ ضلع گوجرانوالہ کے صاحب کچھ دوسرے اربابِ قلم کے ساتھ مل کر"تفسیرالقرآن بالقرآن" کے نام سے ایک کتاب لکھ رہے، ادارہ بلاغ القرآن ۱۱۰، این سمن آباد لاہور اسے شائع کررہا ہے، پہلی جلد سورۂ بقرہ تک ۲۴۸/صفحات میں دوسری سورۂ نساء تک ۳۷۶/صفحات میں اور تیسری سورۂ اعراف تک ۵۱۲/صفحات میں شائع ہوچکی ہے __________ تسیری جلد کے آخر میں لکھا ہے: "ادارہ بلاغ القرآن کی شائع کردہ تفسیرالقرآن بالقرآن چند اہلِ علم کی بشری کاوش کانتیجہ ہے، جوصرف خدمتِ قرآن کے جذبہ سے معمور ہے..... حتی کہ اِن حضرات نے اپنے اسمِ گرامی بھی شائع کرنے کی اجازت نہیں دی"۔ ادارہ بلاغ القرآن نے جلد دوم اور جلدسوم کے متن قرآنی کی تصحیح قاری اظہار احمد صاحب تھانوی اور مولاناحامد حسن صاحب فاضل دیوبند سے کرائی ہے اور ان جلدوں کے آخر میں اُن کے نام لکھ دیئے ہیں، یہ عام لوگوں کومغالطہ دینے کے لیئے ہے کہ گویا یہ تفسیران حضرات کی مصدقہ ہے؛ حالانکہ ایسا ہرگز نہیں، ادارہ جب اصل مؤلفین کے ناموں کوسامنے نہیں لارہا؛ تومتن قرآن کے مصححین کے نام ذکر کرنے میں اور کیا مصلحت ہوسکتی تھی۔