انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قنوتِ نازلہ اور ختم یٰسین کب تک پڑھنا چاہئے؟ قنوتِ نازلہ بمنزلۂ علاج کے ہے، جب تک مرض ہے علاج جاری رہتا ہے اور یٰسین شریف کے فضائل احادیث میں موجود ہیں، دافعِ مصائب میں بہت نافع اور مجرب ہے اور دعاؤں کا امر قرآن کریم میں ہے، اس کو مُخُّ العبادۃ فرمایا گیا ہے، البتہ اس ختم اور اجتماعی دعاء کو مستقل واجب یا سنت کا درجہ دینا کہ نہ شریک ہونے والے کو عاصی قرار دیا جائے درست نہیں ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۱۷۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)