انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ناپسندیدہ خواب کی ایک دعاء حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو تین بار بائیں جانب تھتکار دے اورپھر یہ دعاء پڑھے کچھ نقصان نہ ہوگا۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ وَسَیِّاتِ الْاَحْلاَمِ . (ابن سنی:۶۹۳) ترجمہ:اے اللہ میں شیطان کی حرکتوں سے اور بُرے خوابوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ ابن علان نے شرح اذکار میں خواب کے متعلق ایک دعاء نقل کی ہے جو بُرے خواب کے دفاع اوراچھے خواب کے حصول کا ذریعہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذْبِکَ مِنْ سَیِّ ءِ الْاَحْلَامِ وَاَسْتَجِیْرُکَ مِنْ تَلَاعُبِ الشَّیْطَانِ فِیْ الیَقْظَۃِ وَالْمَنَامِ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ رُؤْیَا صَادِقَۃً نَافِعَۃً صَالِحَۃً حَافِظَۃً غَیْرَ مَنْسَیَّۃٍ اَللّٰھُمَّ اَرِنِیْ فِیْ مَنَامِیْ مَااَحَبُّ (الفتوحات الربانیۃ:۳/۱۹۲) ترجمہ:اے اللہ میں آپ سے بُرے خواب سے پناہ مانگتا ہوں اورنیند اوربیداری کی حالت میں شیطان کے کھیلنے سے پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ میں سوال کرتا ہوں اس خواب کا جو اچھے سچے نفع بخش ہوں حافظہ میں محفوظ ہوں بھولیں نہیں،اے اللہ ہمیں پسندیدہ خواب نیند میں دکھا۔ ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ سے یہ دعاء منقول ہے کہ جب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین ناپسندیدہ خواب دیکھتے تو یہ پڑھتے: أَعُوذ بِمَا عَاذَتْ بِهِ مَلَائِكَة اللَّه وَرُسُلُهُ مِنْ شَرّ رُؤْيَايَ هَذِهِ أَنْ يُصِيبنِي فِيهَا مَا أَكْرَه فِي دِينِي وَدُنْيَايَ (فتح الباری لابن حجر،باب الرؤیا من اللہ،حدیث نمبر:۶۴۷۰) ترجمہ:میں خواب کی تکلیفی باتوں سے جس کا تعلق دین و دنیا سے ہو پناہ مانگتا ہوں جیسے ملائکہ خدا اوررسول نے پناہ مانگی ہے۔