انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وتر کے بعد حضرت ابی بن کعبؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ وتر سے فارغ ہوتے تو سبحان الملک القدوس پڑھتے۔ (ابوداؤد:۲۰۲) حضرت عبدالرحمن بن ابزی کی روایت میں ہے کہ جب سلام پھیرتے تو سبحان الملک القدوس ۳ مرتبہ پڑھتے اورتیسری مرتبہ آواز کو بلند فرماتے۔ (مشکوٰۃ:۱۱۲،نسائی) حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ وتر کے آخر میں یہ دعاء پڑھتے تھے۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ بَصْرِیْ نُوْراً وَمِنْ خَلْفِی نُوراً وَمِنْ تَحْتِی نُوراً وَمِنْ فُوقِی نُوراً وَعَنْ یَمِیْنِی نُوْراً وَاَعْظِمُ لِیْ نُوراً ترجمہ: اے اللہ میری آنکھ میں نور، پیچھے نور، نیچے نور، اوپر نور، دائیں نور، عطا فرمائیے اور نور اعظم سے نوازئیے۔ (الدعاء:۱۴۵،بسند حسن)