انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مولانا شاہ بدر علیؒ (۱)سورۂ فاتحہ کے ستّر نام ہیں ان میں سے ایک نام شفاء بھی ہے ، اس کو سات مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کردیا کرو۔ (۲)ہر نماز کے بعد: " أللّٰھم ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار ، ألّٰلھم أنزل علینا مائدۃ من السماء تکون لنا عیداً لاوّلنا وآخرنا وآیۃ منک وارزقنا وأنت خیر الرازقین". پڑھ لیا کرو ، اللہ تعالیٰ کبھی کسی کا محتاج نہیں کرےگا۔ (۳)ایک مرتبہ ایک رئیس نے آپ سے پوچھا کہ حضرت گناہ سے کیسے بچاجائے ؟ تو ارشاد فرمایا کہ آپ انگار میں ہاتھ ڈالیں تو اس نے کہا حضرت اس میں تو آگ ہے کیسے ہاتھ ڈالیں تو فرمایا کہ ایسے ہی گناہ سے بچا جاتا ہے ، یعنی گناہ مثلِ آگ کے ہے جس طرح اپنے اختیار سے آدمی آگ کے قریب نہیں جاتا ایسے ہی گناہ کے قریب بھی نہیں جانا چاہئے ۔ دوسرا سوال یہ کیا کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کیسے پیدا ہو ؟توفرمایا کہ ہاتھ کی دونوں ہتھیلیوں کو رگڑو توانہوں نےرگڑنا شروع کیا تو فرمایا کہ کچھ محسوس ہوا؟ تو کہا کہ ہاں ،تو فرمایاکہ ایسے ہی اللہ کے ذکر سے قلب کے اندر اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے ۔