انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** یہودی عالم حضرت عبداللہ بن سلام کا قبول اسلام حضرت عبداللہؓ بن سلام پہلے یہودی ہیں جنھوں نے اسلام قبول کیا ان کے قبول اسلام کے بارے میں حضرت انسؓ بن مالک کی روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو حضرت عبداﷲؓ بن سلام نے آکر اسلام قبول کیا کہ میں شاہد ہوں آپﷺ اﷲ کے رسول ہیں اور آپﷺ دین حق لے کر آئے ہیں اور یہود بخوبی جانتے ہیں کہ میں ان کا رئیس ہوں اور ان کے رئیس کا صاحبزادہ ہوں اور ان کا جیّد عالم ہوں اور ان کے جیّد عالم کا بیٹا ہوں ، آپﷺ ان کو بلاکر میرے بارے میں پوچھئے بشرطیکہ ا ن کو میرے مسلمان ہوجانے کا علم نہ ہو ، اگر ان کو میرے مسلمان ہونے کا علم ہوگیا تو وہ میرے خلاف بہتان تراشی کریں گے ، چنانچہ حضور اکرم ﷺ نے ان کے پاس پیغام بھیجا ، وہ آئے تو آپﷺ نے ان کو تلقین کی ، اے گروہ یہود! افسوس اﷲ سے ڈرو ، اس کی قسم جس کے بغیر کوئی معبود نہیں ، تم جانتے ہو کہ میں برحق رسول اﷲ ہوں اور تمھارے پاس دین حق لایاہوں، انھوں نے کہا ہم نہیں جانتے ، آپﷺ نے یہ بات تین بار کہی پھر پوچھا عبداﷲ ؓ بن سلام تمھارے پاس کیسا آدمی ہے؟ انھوں نے کہا : ہمارا رئیس زادہ ہے ، ہمارا جیّد عالم ہے اور جیّد عالم کا فرزند ہے، آپﷺ نے کہا بتاو اگر وہ مسلمان ہوجائے تو … انھوں نے کہا : حا ش ﷲ: پناہ بخدا وہ مسلمان نہ ہوگا، آپﷺ نے فرمایا : اے ابن سلام باہر آئیے ، وہ باہر آئے اور کہا اے معتبر یہود : اﷲ سے ڈرو ، واﷲ تم خوب جانتے ہو کہ آپﷺ اﷲ کے رسول ہیں او ر آپﷺ دین حق لے کر آئے ہیں، انھوں نے کہا ! تو جھوٹ بکتا ہے ، چنانچہ حضور اکرم ﷺ نے ان کو مجلس سے نکال دیا۔ ( سیرت النبی جلد اول، علامہ ابن کثیر)