انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنوبی فرانس کی فتح امیر عنبسہ نے ملک کے انتظام سے فارغ ہوکر ملک فرانس پر چڑھائی کی، علاقہ ناربون مسلمانوں کے قبضے میں موجود تھا اس لیے جبل البرتات سے گزرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئی امیر عنبسہ نے تمام جنوبی فرانس کو فتح کرلیا اور فرانس کے وسط میں پہنچ کر مشرق ومغرب کی جانب فوجیں پھیلادیں اس وقت مال غنیمت کی کثرت سے مسلمان بہت بوجھل ہوگئے تھے، فرانسیسیوں نے اپنی تمام فوجوں کو فراہم کرکے اپنے نصف سے زیادہ ملک کی پامالی کا تماشا دیکھا آخر ایک مناسب اور موزوں وقت ومقام پر انہوں نے اپنی پوری طاقت سے اسلامی لشکر کا مقابلہ کیا اس مرتبہ بھی مسلمانوں نے اپنی انتہائی بہادری کا ثبوت دیا اور فرانسیسیوں کے دانت کھٹے کردیے۔