انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبدالمطلب کی کفالت والدہ ماجدہ کی وفات کے بعد اُمّ ایمن حضور ﷺ کو مکہ لے آئیں تو دادا عبد المطلب نے آپ ﷺ کو اپنی کفالت میں لے لیا، اسی سال حضور ﷺ آشوب چشم میں مبتلاء ہوئے تو دادا نے توجہ سے علاج کروایا، افاقہ نہ ہوا تو عکاظ میں ایک عیسائی خانقاہ کے راہب کو بھی بتلایا،روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دادا عبدالمطلب کو یقین تھا کہ ان کا پوتا بڑا نام پانے والا ہے، چنانچہ جب بنی مدلج کی ایک جماعت اُن سے ملنے آئی تو ان میں بہت سے قیافہ شناس تھے ، انہوں نے جب حضور ﷺ کا نقشِ کف پا دیکھا تو اسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقشِ کفِ پا (جو مصلیٰ ابراہیم کہلاتا ہے)کے مشابہ پایا، اس لئے انہوں نے حضرت عبدالمطلب سے کہا کہ اس بچے کی بطور خاص حفاظت اور نگرانی کریں، چنانچہ عبدالمطلب حطیم میں اپنی نشست پر حضورﷺ کو اپنے قریب بٹھا کر پشت پر ہاتھ پھیرا کرتے اور کہتے کہ اس کی تو بہت بڑی شان ہے، دادا اپنے پوتے کو ہمیشہ ساتھ رکھتے اور اپنے ساتھ ہی کھانا کھلاتے، اسی سال حضرت عثمان ؓ بن عفان کی ولادت ہوئی،