انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مالِ حرام یامال مخلوط سے خریدی ہوئی اشیاء کا حکم حرام مال سے خریدی ہوئی چیز کا بعینہٖ صدقہ ضروری ہے یااس کے بقدر رقم؟ حرام مال سے خریدی ہوئی چیز کا بعینہ صدقہ کردینا بہتر ہےاور اگر حرام اور حلال مال سے کوئی چیز خریدی گئی توحرام مال کے بقدر صدقہ کردے۔ (مفہوم فتاویٰ عثمانی:۳/۱۲۰) مالِ مخلوط کا نفع حلال ہے یاحرام؟ حرام وحلال مخلوط مال سے نفع حاصل کیا گیا ہو تونفع کی مقدار جومالِ حرام کے مقابل ہو وہ بھی حرام ہوگی اس لیے اسے صدقہ کرنا واجب ہوگا، مثلاً ربع حصہ حرام ہے اور بقیہ حلال مال ہو تونفع کا ربع حصہ حرام ہوگا جوواجب التصدق ہوگا۔ (مفہوم فتاویٰ عثمانی:۳/۱۲۲)